اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، غزہ میں شہدا کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
GAZA:
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بدستور جاری ہیں اور اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیل نے جنوبی غزہ میں فضائی کارروائی کرکے حماس کے رہنما کو شہید کردیا اور تقریباً 18 ماہ سے جاری جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
حماس نے بتایا کہ خان یونس میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں سیاسی امور کے رہنما صلاح البرداویل اور ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے اتوار کو رفح اور خان یونس میں کارروائیوں میں 30 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جس میں میونسپل کے عہدیدار اور طبی عملے کے اراکین بھی شامل ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ایڈرائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں تل السلطان کے شہریوں کو علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں بیان میں کہا گیا کہ فوج نے تل السلطان کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں عمارتیں منہدم کردی جائیں گی تاکہ علاقے میں کنٹرول وسیع کرتے ہوئے جنوبی غزہ میں سیکیورٹی زون بھی پھیلا دیا جائے۔
فلسطینی سول ایمرجنسی سروس نے بیان میں کہا کہ رفح میں 50 ہزار شہری تاحال پھنسے ہوئے ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے اچانک حملہ کردیا تھا اور وہاں موجود شہریوں، ریسکیو تیموں اور دیگر اداروں کے افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔
فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں نے غزہ میں ایک مرتبہ پر اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث قحط کے خدشات پر خبردار کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آتشزدگی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی متاثر
امریکا کی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی، ساڑھے 12 ہزار ایکٹر اراضی جل گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ریاست نیوجرسی کے علاقے پائن لینڈز کے جنگلات میں لگی آگ بیس سال میں سب سے بڑی آگ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اہلکاروں کا بتانا ہے کہ 2007ء میں ایسی ہی آگ سے 17 ہزار ایکٹر علاقہ متاثر ہوا تھا جبکہ موجودہ آگ 12 ہزار 500 ایکٹر سے زیادہ رقبہ پر پھیل چکی ہے اور اس پر 40 فیصد قابو پایا جا چکا ہے۔
آگ کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے آبادی کو فی الحال خطرہ نہیں تاہم 13 سو گھر آگ کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہونے کی صورت میں تین سے پانچ ہزار افراد کو انخلاء کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں کی جاسکی ہیں، آگ سے قریبی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ریاست کی لیفٹیننٹ گورنر تاہیشہ وےTahesha Way نے علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
Post Views: 1