Islam Times:
2025-11-03@02:25:37 GMT

خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کا دورہ ایران

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

خانہ فرہنگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کا دورہ ایران

مشہد مقدس میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنی والی خواتین کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیراہتمام اسلامی جموریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔

 گروپ میں شامل خواتین سے خانہ فرہنگ مشہد کے مسئول آقائی باقری اور حرم امام رضا علیہ السلام میں امور زائرین کے مدیر آقائی محمد علی ذوالفقاری نے بھی خطاب کیا۔ گروپ میں شامل خواتین زیارت امام رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئیں۔ مقدس سفر کے اختتام پر گروپ میں شامل خواتین نے اس تعلیمی اور ثقافتی دورے کو خواتین اور برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے خانہ فرہنگ کراچی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق

کراچی:

اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک کے قریب گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 جی شاہ فیصل چوک گلی نمبر 2 میں واقع مکان نمبر 39 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، گھر میں آگ لگتے ہی علاقہ مکین جمع ہوگئے اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی۔

اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے اور ریسکیو اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا، گھر میں آتشزدگی کے دوران 2 خواتین شدید جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں جنہیں ایدھی ایمبولیسنز کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دونوں خواتین دوران سفر دم توڑ گئی، جاں بحق خواتین کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے کی گئیں۔

ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں بیٹی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ صبح 9 بجے کے بعد پیش آیا، گھر گراؤنڈ پلس ون فلور بنا ہوا ہے اور آگ گراؤنڈ فلور میں لگی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تب تک گراؤنڈ فلور مکمل جل چکا تھا اور ہرطرف پانی ہی پانی تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اور گھر میں باورچی خانے کے باہر نصب بجلی کے بورڈ سے آگ بھڑکی، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا ہے۔

ایچ ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ہے، پولیس نے اپنی جانچ جاری رکھی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
  • کراچی؛ گھر میں آتشزدگی کے دوران ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • اسلام آباد ،جماعت اسلامی کا ترامڑی چوک پر اسپتال کی عدم تعمیر پر احتجاج
  • چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ” کا انعقاد
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی