اسلام آباد(آئی این پی )یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ

لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔

ملک فیضان رضا نے  لاہور بورڈ کے  میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اس حوالے سے  ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔

فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔

اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
  • پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان تعلق باہمی تعلقات کا اہم ستون ہیں، چینی فوجی کمیشن
  • حیفا ریفائنری پر ایرانی حملے کی ایک اور ویڈیو آ گئی
  • سرحدی جھڑپوں میں لڑاکا طیاروں اور راکٹوں کا استعمال
  • مقاومت کو غیر مسلح کرنیکا مطلب لبنان کی نابودی ہے، امیل لحود
  • 2016 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام، اوباما کی گرفتاری کی مصنوعی ویڈیو جاری
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
  • حادثات، ہلاکتیں اور بدنامی: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے اسکول طالبہ کے سامنے والد کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل
  •   بھارت نے فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا