بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو بلوچستان قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سانحہ جعفر ایکسپریس نے صورتحال کو مزید عیاں کر دیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چینی مافیا کو 53 ارب روپے سے نوازا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر بجلی پر پالیسی کون بنا رہا ہے؟ وزیراعظم کو چاہیے کہ سولر بجلی پر ابہام پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو جان بوجھ کر ریلیف سے محروم رکھا ہے۔ لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
— فائل فوٹوجماعتِ اسلامی کی اپیل پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
فلسطینیوں اور اہلِ غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کی اپیل پر پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ہے۔
ساہیوال، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، پاکپتن اور عارف والا سمیت دیگر شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔
اوکاڑہ اور عارف والا میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔
یاد رہے کہ بار ایسوسی ایشنز کی کال پر فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وکلاء بھی ہڑتال پر ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔