آئی پی ایل نے عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے باہر کیوں کردیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بھارت کے شہر کلکتہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز ہوچکا ہے تاہم لیگ کے پہلے میچ میں انڈیا کے سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر عرفان پٹھان کمنٹری باکس میں نظر نہیں آئے۔
عرفان پٹھان آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں ہمیشہ شامل ہوتے تھے تاہم اس بار انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے ان کا نام پینل سے خارج کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان پٹھان کی کمنٹری کا اسٹائل پر بہت سارے کھلاڑیوں کو اعتراض تھا جس کے بعد انہیں پینل میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: شین واٹسن کا آئی پی ایل کمنٹری کو گرین شرٹس کی کوچنگ پر ترجیح دینے کا فیصلہ
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عرفان پٹھان کا دوران میچ تبصرہ جانبدار تھا اور وہ کمنٹری میں مخصوص کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے تھے۔
خصوصاً عرفان پٹھان کا بارڈر۔گواسکر ٹرافی کے دوران ویرات کوہلی کے بارے میں تبصرے اور ہرڈیک پنڈیا کے ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے فیصلے پر تنقید کی وجہ سے مذکورہ کھلاڑی ان کے خلاف ہوگئے اور انتظامیہ کو شکایت کی۔
عرفان پٹھان پر دوران کمنٹری اپنی ذاتی رائے اور پسند ناپسند کو پیشہ ورانہ تجزیے میں شامل کرنے پر اعتراض تھا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل نے ہیری بروکس پر 2 سال کی پابندی لگادی، وجہ کیا بنی؟
یاد رہے کہ انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل 2020 میں سنجے منجریکر کو بھی دوران کمنٹری ساتھی کمنٹریٹر ہارشا بوگھلے کے ساتھ تکرار کرنے پر پینل سے نکال دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
IPL irfan pathan آئی پی ایل عرفان پٹھان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل عرفان پٹھان عرفان پٹھان ا ئی پی ایل
پڑھیں:
حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں اسی لئے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی، پی ٹی آئی ہم سے نہیں ان سے بات کرنا چاہتی ہے جو ان سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو خوشی سے آئیں اور احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں اور پی ٹی آئی کو بھی سکھائیں۔
لو گ پرانے وکیلوں کی طرف جاتے ہیں، اپنے سینئر کے روکھے پن اور فن وکالت سکھانے میں عدم دلچسپی کے باعث میں ایک سال تک کچھ نہ سیکھ سکا
انہوں ںے کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی کسی تحریک میں دلچسپی نہیں، نہ کوئی خوف ہے، اسی لئے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے پہلے بھی سنجیدہ نہیں تھی، ہمارے دروازے مذاکرات کیلئے کھلے ہیں لیکن ہم چھت پر چڑھ کر انہیں آوازیں نہیں لگائیں گے، پی ٹی آئی اُن سے بات کرنا چاہتی ہے جو اِن سے بات کرنے کیلئے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں، ریاست کا کاروبار پُرامن طریقے سے چل رہا ہے اور تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست دان بہادری سے جیل کاٹتے ہیں، شکایتیں اور مطالبے نہیں کیا کرتے، جیل میں جتنی سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں کبھی کسی قیدی کو حاصل نہیں رہیں، نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت کئی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں لیکن کبھی کسی نے اس طرح شکایتیں نہیں کیں۔
کبھی کبھی لگتا ہے کہ ہمیں کامیاب افراد سے نہیں خود کامیابی سے ہی نفرت ہے، عجیب دوغلے لوگ ہیں جو ہمیں پسند ہے دوسروں کو پسند نہیں کرنے دیتے
مزید :