اسرائیل نے یمن سے داغا گیا میزائل روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کے بعد اس نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کے کئی علاقوں میں کچھ دیر پہلے سائرن بجے جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکا نئے میزائل دفاعی نظام پر ساڑھے 17کروڑ ڈالر خرچ کرے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نئے میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر ساڑھے 17کروڑ ڈالر خرچ کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کو امریکا کے لیے نئے میزائل دفاعی نظام پر پہلی بریفنگ دی گئی۔نئے میزائل دفاعی نظام پر جنرل مائیک گوٹلین نے اہم بریفنگ دی جو اس پروگرام کے روزمرہ معاملات کے بھی انچارج ہیں۔ پینٹاگون ترجمان نے بتایا کہ جنرل مائیک نے گولڈن ڈوم برائے امریکا کے قیام کے 60 دن مکمل ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ بتایا کہ اس ادارے کو قیام کے ابتدائی فریم ورم تکمیل ہوگئی ہے۔امریکی حکومت کو دی جانے والی پریزنٹیشن میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ گولڈن ڈوم میزائل دفاعی سسٹم مختلف زمینی میزائل دفاعی ریڈارز اور لیزر سسٹمز کے ہمراہ خلائی نظام سے بھی رہنمائی لیتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنائے گا۔