دنیا کی محبت، اخلاقیات کی اہمیت، اور روحانی زندگی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
دنیا کی زندگی عارضی ہے، اور اس میں مال و دولت، شہرت، اور دنیوی آرائش کی محبت انسان کو اپنے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہے۔ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ میں بار بار اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ انسان کو دنیا کی محبت میں اندھا نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا اور آخرت کی اصل حقیقی دائم زندگی کی تیاری کو بنانا چاہیے۔ اخلاقیات، انسانیت، اور روحانی پاکیزگی وہ بنیادی ستون ہیں جن پر ایک مضبوط اور کامیاب معاشرہ تعمیر ہوتا ہے۔
دنیا کی محبت کا خطرہ ‘قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ ترجمہ:تمہیں مال و اولاد کی کثرت نے غفلت میں ڈال دیا ہے یہاں تک کہ تم قبروں تک جا پہنچے۔(سورہ التکاثر، آیت1-2 )
اس آیت میں اللہ تعالیٰ ہمیں خبردار کر رہے ہیں کہ مال و دولت کی دوڑ اور دنیاوی زندگی کی رونق ہمیں اپنے اصل مقصد سے غافل نہ کر دے۔ موت ایک ایسی حقیقت ہے جس سے کوئی بھی مفر نہیں، اور ہمارے ساتھ ہمارا مال و دولت نہیں جائے گا۔ ہمارے اعمال اور نیکیاں ہی ہمارے ساتھ جائیں گی۔
اخلاقیات کی اہمیت‘رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ترجمہ:میں اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں۔
اخلاق کسی بھی قوم کی روح ہیں۔ اگر اخلاق تندرست ہوں تو قوم مضبوط، باوقار اور خوف سے پاک رہتی ہے۔ اگر اخلاق خراب ہو جائیں تو قوم ٹوٹ جاتی ہے، اس کی طاقت ناکام ہو جاتی ہے، اور وہ لالچی اور دشمنوں کا نشانہ بن جاتی ہے۔ قومیں تب تک زندہ رہتی ہیں جب تک ان کے اخلاق باقی رہتے ہیں۔ اگر اخلاق ختم ہو جائیں تو قوم بھی بے وقار ہو کر ختم ہو جاتی ہے۔لوگوں کی عمارتیں اور ترقی اس وقت تک خوشحال نہیں ہوسکتی جب تک ان کے اخلاق درست نہ ہوں۔ ایک انسان کی قدر و قیمت اس کے مال و دولت سے نہیں، بلکہ اس کے اخلاق، اقدار اور آدرشوں سے ہوتی ہے۔ خوبیاں، اقدار، اور اخلاق وہ ہیں جو کسی قوم کو بلند مقام پر پہنچاتے ہیں۔ ان کے بغیر زمین پر موجود تمام سونے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔
دین اور معاملات کی درستگی‘حدیث مبارکہ میں آیا ہے۔دین ہی معاملہ ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ دین صرف عبادت تک محدود نہیں ہے، بلکہ ہمارے معاملات، اخلاق، اور رویے دین کا اصل حصہ ہیں۔ اگر ہمارے اخلاق درست ہوں تو ہمارے معاملات بھی درست ہوں گے۔ روح کو اخلاق سے درست کیا جائے تو وہ سیدھا ہو جاتا ہے۔ اسلامی اخلاق دین سے نکلتے ہیں، مکمل بھلائی کی ضمانت دیتے ہیں، اور تمام لوگوں کے لیے مفید ہیں۔
صحابہ کرام کی اخلاقی زندگی ‘صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیاں اخلاقیات کا بہترین نمونہ تھیں۔ انہوں نے مکتبِ نبوی سے تعلیم و تربیت پائی اور اخلاق کے ذریعے ہی انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کا پرچم لہرایا۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا۔ترجمہ:اور بے شک آپ بڑے اخلاق والے ہیں۔(سورہ القلم، آیت 4)
صحابہ کرامؓ نے اخلاق کے ذریعے ہی دلوں کو فتح کیا اور معاشرے کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا اسلام میں غریبوں، مسکینوں، اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر بہت زور دیا گیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ترجمہ:تم میں سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے۔
چاہے مالی مدد ہو، راہنمائی ہو، یا صرف اچھے بول، ہر نیک عمل صدقہ ہے۔ہر اچھا کلمہ صدقہ ہے۔ غریبوں کی مدد کرنا نہ صرف ہمیں اللہ کے قریب کرتا ہے بلکہ معاشرے میں محبت اور ہمدردی کو بھی فروغ دیتا ہے۔
عاجزی اور نرمی اختیار کرنا‘تکبر اور غرور ایمان کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ترجمہ:جس کے دل میں رائی کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(صحیح مسلم)
اس لیے ہمیں عاجزی، نرمی، اور درگزر کو اپنانا چاہیے۔ دوسروں کے بارے میں اچھا گمان رکھنا، غیبت سے بچنا، اور کسی کو بھی برا بھلا کہنے سے پرہیز کرنا ایک مومن کی پہچان ہے۔ معاف کرنا اور دوسروں کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا دل کو پاکیزگی اور سکون عطا کرتا ہے۔
روحانی زندگی کی اہمیت‘دنیا کی زندگی عارضی ہے، اور اس میں مال و دولت کی محبت انسان کو روحانی ترقی سے دور کر دیتی ہے۔ ہمیں اپنی زندگی کا مقصد اللہ کی رضا کو بنانا چاہیے۔ نماز، ذکر،اخلاق و ادب اور نیک اعمال کے ذریعے اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی، خود کو پرکھنا اور اپنے اخلاق کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
دنیا کی زندگی ایک امتحان ہے، اور مال و دولت اس امتحان کا ایک حصہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس عارضی زندگی میں مال و دولت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے، اللہ کی رضا اور آخرت کی تیاری کو اپنا مقصد بنائیں۔ غریبوں کی مدد کریں، دوسروں کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آئیں، اور تکبر سے بچیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دنیا کی محبت سے بچائے اور ہمیں ایک پاکیزہ اور روحانی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
تقوی کا معنی ہی یہ کہ انسان ہر وقت خبردار رہے کہ دنیا کی زندگی فانی ہے، اور ہمیں اپنی توجہ آخرت کی تیاری پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ اخلاقیات، ادب و امداد‘انسانیت اور روحانی پاکیزگی وہ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں کامیابی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت دے اور ہمیں اپنے مقصدِ حیات کو پانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی زندگی فرمایا ترجمہ دنیا کی محبت اور روحانی اللہ تعالی مال و دولت جاتی ہے کی مدد
پڑھیں:
محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
پاکستانی اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔
اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھر زندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جسمانی علامات جیسے "نشہ چھوڑنے جیسی کیفیت”، پیٹ میں درد، متلی اور اسپتال تک جانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے، لیکن آخرکار آپ بہت زیادہ تین ہفتے میں اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے۔
مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ اگر وہ کبھی دوبارہ کسی رشتے میں جائیں گی تو وہ کن چیزوں پر نظر رکھیں گی۔ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہیں گی جو ان کے بغیر پارٹیاں کرے۔ وہ کسی کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گی اور نہ ہی کسی ایسے شخص کے ساتھ رہیں گی جو ان کے جذبات کی قدر نہ کرسکے۔
اداکارہ نے کہا کہ اُن کے نزدیک کسی لڑکی سے دوستی یا تعلق ختم کرنا مرد کے مقابلے میں مشکل ہے کیونکہ لڑکوں کے ساتھ رشتے میں جذبات (ایموشنز) مغلوب ضرور ہوتے ہیں مگر لڑکی کے ساتھ دوستی یا تعلق میں بھروسہ، خود اعتمادی جیسے عناصر پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد کسی بھی چیز پر حیران نہیں ہوتے اور وہ چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مردوں کو بے چارہ قرار دیا اور سماجی مثال دیتے ہوئے بولیں کہ مرد دراصل جذباتی رشتے قائم کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu