حرا مانی کا انوکھا ذائقہ، بریانی میں فروٹ چاٹ ملانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اپنی منفرد کھانے کی پسند کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بریانی میں نہ صرف زردہ بلکہ فروٹ چاٹ بھی ملا کر کھاتی ہیں۔ ان کا یہ اعتراف سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا ہے اداکارہ کی یہ گفتگو ایک انٹرویو کے دوران سامنے آئی جو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں وہ مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے اپنی کھانے کی عادات پر بھی روشنی ڈالتی نظر آئیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ بریانی کس طرح کھانا پسند کرتی ہیں تو انہوں نے حیران کن جواب دیا کہ وہ بریانی میں زردہ اور فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں اداکارہ کی اس بات پر میزبان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آخر کوئی بریانی میں فروٹ چاٹ کیوں ملائے گا۔ اس پر حرا مانی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ایسی ہی ہیں اور ان کے شوہر مانی بھی اکثر ان کی اس عادت پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ مانی کو بھی بریانی میں ملی ہوئی فروٹ چاٹ کھانے کی پیشکش کرتی ہیں تو وہ ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم یہ مجھے کیوں کھلانا چاہتی ہو حرا مانی نے اپنی پسند کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہیں میٹھا بہت پسند ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بریانی کے ساتھ بھی میٹھے ذائقے کا امتزاج بناتی ہیں اداکارہ کی اس انوکھی پسند پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں کچھ لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کچھ ان کی معصومیت اور کھانے کے منفرد ذائقے کے انتخاب کو دلچسپ قرار دے رہے ہیں ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بنی ہوئی ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ وہ بریانی کا اظہار کر بریانی میں کرتے ہوئے
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔