کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کل سے 27 مارچ تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزیرستان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات، چکوال، مری اور اٹک میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ناروال میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش برفباری پاکستان موسم موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان موسمیات محکمہ موسمیات
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔