عدالت نے ماریہ کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کو سخت سزا سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے باپ عبدالستار اور بیٹے محمد فیصل کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ بھٹہ نے ماریہ بی بی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ۔ عدالت نے مرکزی ملزم محمد فیصل اور عبدالستار کو سزائے موت کے ساتھ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باپ نے اپنے بیٹے کے ہاتھوں بیٹی کا قتل کروایا جبکہ اس دوران پانی بھی پیتے رہے ، لڑکی کا بھائی شہباز معاملے کی ویڈیو بناتا رہا جو کہ قتل کے 4 روز بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
سجدہ سہو کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
ویڈیو وائرل ہونے پر تفصیلات منظر عام پر آئی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ بھائی فیصل اور والد عبدالستار نے ماریہ کو قتل کر کے بعد تدفین بھی کر دی تھی اور موت کو طبعی قرار دیا تھا ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نے ماریہ
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔