بلوچستان، شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے شمالی بالائی سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، بالائی سرحدی علاقوں میں گہرے بادل آرہے ہیں، افغانستان میں موجود مغربی سسٹم بلوچستان کی جانب تیزی سےبڑھ رہا ہے۔
یہ غیر معمولی موسمیاتی سسٹم آج رات تک بلوچستان کے شمال سرحدی علاقے متاثر کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے آئندہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے جبکہ اگلے 48 گھنٹوں میں یہی موسمیاتی سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں تک آ سکتا ہے۔
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
صوبے میں منگل کی شام سے سردیاں پھر سے لوٹ آنے کا امکان ہے، جبکہ بدھ سے شمال بالائی بلوچستان میں درجۂ حرارت منفی 3 سے 5 درجے تک گر سکتا ہے۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر معمولی موسمیاتی سسٹم میں مسلسل اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جس کے باعث بلوچستان کے شمالی بالائی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سرحدی علاقوں میں بلوچستان کے
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
ضلع خیبر میں طورخم سرحدی گزرگاہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے آج کھول دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق امیگریشن اور کسٹم کے عملے کو صبح 7 بجے طلب کیا گیا تاہم دوطرفہ تجارت کے لیے طورخم بارڈر بدستور بند رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ 20 اکتوبر سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بھی گزشتہ روز کہا تھا تجارت کے لیے پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔