صحافی فرحان ملک کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ اگر حکومتی سربراہ یا ادارے کے سربراہ کے خلاف بات کرنے پر مقدمات بننے لگے تو ایف آئی اے ہر شخص کے خلاف مقدمہ بنا دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں صحافی فرحان گوہر ملک کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل معیز جعفری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ وکیل نے کہا کہ اگر حکومتی سربراہ یا ادارے کے سربراہ کے خلاف بات کرنے پر مقدمات بننے لگے تو ایف آئی اے ہر شخص کے خلاف مقدمہ بنا دے گی۔ عدالت نے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے فوری حکم امتناعی کی درخواست مسترد کر دی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی درخواست کے خلاف
پڑھیں:
9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما ؤں کو سزائیں، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کوسزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے غیر منصفانہ فیصلہ دیا،6اراکین قومی اسمبلی کو سزا سنائی گئی،یہ وہ لوگ ہیں جو پرامن سیاست کرتے ہیں،پی ٹی آئی سیاست میں انتشار اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی، جنہیں سزائیں دی گئیں وہ سیاست میں تشد دپریقین نہیں رکھتے،سزاؤں کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کوسزا سنائی گئی،ان فیصلوں سے جمہوریت تباہ ہو جائے گی،ہمارا ایک ہی موقف رہا کمیشن بنائیں اور فیئر ٹرائل کرکے سزادیں،پی ٹی آئی آئندہ کے لائحہ عمل کا بہت جلد اعلان کرے گی،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسز سیاسی ہیں،آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ جلد کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9مئی کے مقدمات میں سزائیں،سربراہ پلڈاٹ سربراہ بلال محبوب کا اہم بیان
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے مفاہمت کی بھرپور کوشش کی، ایوان میں جانا ہے یا بائیکاٹ کرنا ہے اس کا فیصلہ بانی کریں گے،عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتاہے لیکن عوام مایوس ہو چکےہیں،اب بھی وقت ہےاس سسٹم کو بچائیں،پہلے بھی کہا تھا سیاسی مسائل کا سیاسی حل ڈھونڈیں،جب تک عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو سیاست کامیاب نہیں ہوتی۔
مزید :