Islam Times:
2025-07-24@20:47:24 GMT

پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا

پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکو کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  ہشنگری جی ٹی روڈ پر تین مسلحہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکو کیش گاڑی سے ایک کروڑ سے زائد کی رقم لوٹ کر کیری ڈبہ میں فرار ہوئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہیں، کیش وین سے 3 کروڑ روپے  لوٹے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیش گاڑی

پڑھیں:

حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

حیدرآباد:

سیری پولیس نے کیٹل کالونی لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار تین اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اللہ جڑیو ماچھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل سجاد علی نامی شہری سے 28 مئی کو چھینی گئی تھی، جو بعد ازاں مقدمہ نمبر 124/2024 کے تحت درج کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور اس کا گروہ حیدرآباد کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات: مدرسے میں طالبعلم کا قتل، گرفتار ملزمان 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • شوہر تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  •   استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
  • راولپنڈی میں گھر سے 1 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات چوری
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • پاکستان کوگزشتہ مالی سال میں 22 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی فنڈنگ موصول
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  •  کاؤنٹر نارکوٹکس فورس منشیات کا مکمل خاتمہ کرے گی: مریم نواز