اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مارچ 2025ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امدادی رقوم ​​میں زبردست کمی دنیا کی سب سے مہلک متعدی بیماری، تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ اس عالمی ادارے نے اس حوالے سے آج 24 مارچ بروز پیر انسداد تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ٹی بی سے اب بھی ہر سال تقریباً 1.

5 ملین انسان مر جاتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2000ء سے اب تک ابتدائی تشخیص اور علاج کے ذریعے 79 ملین جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ لیکن زیادہ رقوم کی فراہمی کے بغیر، دنیا کے غریب ترین ممالک کے لیے حالات اب تاریک نظر آتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مختلف امدادی رقوم کی مد میں دی جانے والی امریکی امداد کے اربوں ڈالر منجمد کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن دوسرے ممالک جیسے کہ 2025ء میں برطانیہ اور 2024ء میں جرمنی نے بھی ترقیاتی امداد میں کٹوتی کا اعلان کیا۔

ڈبلیو ایچ او نے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال کی وجہ سے 27 ممالک میں انسداد تپ دق کے پروگراموں کی بندش کا خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ڈبلیو ایچ او کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ میں کمی کی وجہ سے کم لوگوں کے طبی معائنے کیے جائیں گے، جن کے سبب کم کیسز کی تشخیص اور کم مریضوں کا علاج کیا جا سکے گا اور یوں اس متعدی بیماری کے پھیلاؤ پر کنٹرول کا عمل بھی کمزور پڑ جائے گا۔

اس پیش رفت کے نتیجے میں زیادہ لوگ متاثر ہوں گے۔ نو ممالک پہلے ہی ادویات کے حصول میں مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 2023ء کے اوائل میں ٹی بی سے لڑنے کے لیے درکار 22 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​میں سے صرف ایک چوتھائی ہی دستیاب تھی۔

ش ر ⁄ م م (ڈی پی اے)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ڈبلیو ایچ او

پڑھیں:

بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل

اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر ۔2025 )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں جس سے ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، مون سون کے گیارھویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا گیا خیبرپختونخوا میں 19 ستمبر تک دیر چترال کوہستان شانگلہ بونیر مالاکند کوہاٹ سمیت مختلف مقامات پر وقفہ وقفہ سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، کوٹلی، بھمبر، میر پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش برس سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں دیا میر استور غذر سکردو گلگت گانچھے اور شگر میں بارش برسے گی.

(جاری ہے)

اسلام اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، سمیت وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران پنجاب کے کچھ مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے.

کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے.

دوسری جانب لاہورمیں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی گئی،پانچ تحصیلوں سے سیلاب سے مجموعی طورپر82 ہزار 952 افراد سیلاب سے متاثر ہوئے سیلابی صورتحال پرضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق لاہورکی پانچ تحصیلوں کے 26 موضع جات متاثر ہوئے،تحصیل سٹی 4، راوی9، علامہ اقبال5، رائیونڈ 7 اور تحصیل واہگہ کا ایک موضع متاثر ہوا . رپورٹ کے مطابق 7888 افراد کو محفوط مقامات تک پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی،سیلاب میں پھنسے36 ہزار658 افرادکونکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا،تین افرادزخمی ہوئے،سیلاب کے باعث لاہورمیں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی.

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ایک روڈ کونقصان پہنچا،سیلاب کے باعث نہ کوئی چھت گری،نہ بند ٹوٹا نہ ہی کوئی پل گرا،سیلاب کے پیش نظر لاہورمیں17 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے،میڈیکل کیمپس میں 16 ہزار 967 افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی کی گئی لائیو سٹاک کے26 ویٹنری کیمپس کا قیام کیا گیا،ویٹنری کیمپس میں 18921جانوروں کو طبی سہولت دی گئی،13 ہزار621جانوروں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا. 

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
  • دبئی:پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زرآسان،بوٹم اورجنگل بے میں اشتراک
  • عالمی تنازعات میں اموات کا بڑا سبب کلسٹر بم، یو این رپورٹ
  • 375 ٹریلین کی بے ضابطگیوں کی رپورٹ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش قرار
  • ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں: اقوامِ متحدہ رپورٹ
  • اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
  • اینڈی پائی کرافٹ معاملہ، پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف