کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر مکمل طور پر قابو پالیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد سے منسلک طلبہ تنظیموں کی طرف سے نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف منعقدہ احتجاج کے دوران کہا "ایک تنظیم ملک کے مستقبل اور تعلیمی نظام کو تباہ کرنا چاہتی ہے، اس تنظیم کا نام ہے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ"۔

انہوں نے کہا کہ اگر تعلیمی نظام ان کے ہاتھ میں چلا گیا، جو حقیقت میں آہستہ آہستہ جا رہا ہے، تو یہ ملک تباہ ہو جائے گا۔ کسی کو نوکری نہیں ملے گی اور ملک ختم ہو جائے گا۔ جنتر منتر پر منعقدہ اس احتجاج میں راہل گاندھی نے مزید کہا کہ طلبہ تنظیموں کو تمام طلباء کو یہ بتانا چاہیئے کہ ہندوستانی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پر آر ایس ایس کا غلبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں آر ایس ایس کی سفارش پر ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کی جائے گی۔ ہمیں اسے روکنا ہوگا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں مہاکمبھ پر بات کی، لیکن انہیں اس کے ساتھ ساتھ بے روزگاری اور مہنگائی کے بارے میں بھی بات کرنی چاہیئے تھی۔ راہل گاندھی نے کہا مودی بے روزگاری، مہنگائی اور تعلیمی نظام کے بارے میں ایک لفظ نہیں بولتے، ان کا ماڈل تمام وسائل اڈانی اور امبانی کے حوالے کرنا اور اداروں کو آر ایس ایس کے حوالے کرنا ہے۔ راہل گاندھی نے احتجاج کر رہے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا "آپ انڈیا بلاک کے طالب علم ہیں، ہمارے نظریات اور پالیسیوں میں کچھ اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہم ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، ہم مل کر اس لڑائی کو لڑیں گے اور آر ایس ایس کو پیچھے دھکیل دیں گے"۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے تعلیمی نظام پر راہل گاندھی نے آر ایس ایس نے کہا کہ ملک کے

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سندھ تعلیمی بورڈ اصلاحات 2026، آن اسکرین مارکنگ اور خودکار رزلٹ سسٹم منظور
  • فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا: محسن نقوی
  • امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تحقیقاتی و تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی
  • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا