بی جے پی جھوٹ پھیلا کر کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈی کے شیوکمار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کرکے کرناٹک میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دعوؤں کو کرناٹک کے نائب وزیراعلٰی ڈی کے شیوکمار نے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے آئین میں ترمیم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں بات کی تھی۔ شیوکمار نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، انہوں نے کبھی بھی اس طرح کی کوئی تجویز نہیں دی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کی بات چیت کا مقصد سماجی انصاف اور سب کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنانا تھا، نہ کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے خلاف "بے شرمی اور کھلم کھلا جھوٹ" بول رہی ہے تاکہ کانگریس پارٹی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کر کے کرناٹک میں مسلمانوں کے لئے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کرے گی۔ اس دعوے کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کیرن رجیجو نے ایوان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے پر بیٹھے شخص کا یہ کہنا کہ وہ آئین کو تبدیل کریں گے تاکہ مسلمانوں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جا سکے، ناقابل قبول ہے۔ رجیجو نے شیوکمار کا نام لئے بغیر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کانگریس سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بابا امبیڈکر کی تصویر اور آئین کی کاپی جیب میں رکھ کر ڈرامہ کرتی ہے لیکن ان کے عمل اس کے برعکس ہیں۔
اس دوران کانگریس لیڈر نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ مایوسی کے عالم میں جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔ شیوکمار نے کہا کہ مایوس بی جے پی، اس کی ریاستی اور مرکزی قیادت اور اس کے مرکزی وزیر کیرن رجیجو مجھے اور کانگریس پارٹی کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹے بیانات منسوب کر رہے ہیں۔ شیوکمار نے مزید کہا کہ ان کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور ان کا مقصد کبھی بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ وہ ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور انہیں آئین کی اہمیت کا بخوبی علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف اتنا کہا تھا کہ مختلف عدالتی فیصلوں کے بعد کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ آئین میں ترمیم کی تجویز دے رہے ہیں۔
وہیں کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے ایوان کی کارروائی کے دوبارہ ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایوان کو چلنے نہ دینے کا من بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے وہ کوئی نہ کوئی بہانہ ڈھونڈ کر ہنگامہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایوان کے لیڈر اور مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ آئین کو "ٹکڑوں میں بانٹ" رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر نہیں ہوگا، جو کہ آئین کا ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شیوکمار نے اپنے موقف پر ڈٹ کر کہا کہ وہ آئین کا احترام کرتے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شیوکمار نے کہا کانگریس پارٹی کہ کانگریس کہا تھا کہ کہ وہ آئین بی جے پی اور ان
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔