ملک میں بیروزگاری کی شرح سنگین، 16 ہزار اسامیوں کے لیے 8 لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ملک میں بے روزگاری کی شرح دن بدن بڑھتی جارہی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کہیں پر کوئی آسامی مشتہر ہوتی ہے تو امیدواروں کی لائن لگ جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک خبر صوبہ خیبرپختونخوا سے سامنے آئی ہے جہاں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں قبائلی اضلاع میں بے روزگاری امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ
سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق محکمہ تعلیم کی آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔
رپورٹ کے مطابق درخواستیں دینے والوں میں 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، 7ہزار 161 معذور اور 4 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم کی اسامیوں کی تمام درخواستیں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے پاس جمع کرائی گئی ہیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا کے مطابق جمع شدہ درخواستوں سے متعلق 3 مراحل پر مشتمل طریقہ کار اپنایا جائےگا، اسکرین ٹیسٹ کے بعد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ اور آخر میں کوالٹی چیکنگ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں بڑھتی مہنگائی کے ساتھ پاکستان میں بے روزگاری کا گراف کہاں پہنچ گیا؟
عادل سعید صافی نے کہاکہ عید کے فوراً بعد اسکریننگ ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایٹا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بے روزگاری خیبرپختونخوا درخواستیں شرح سنگین عادل سعید صافی محکمہ تعلیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایگزیکٹو ڈائریکٹر بے روزگاری خیبرپختونخوا درخواستیں شرح سنگین عادل سعید صافی محکمہ تعلیم وی نیوز محکمہ تعلیم بے روزگاری کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔