پنجاب، بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں حصہ ڈالے گا، سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پی پی اور گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا جس میں گورنر پنجاب کا خطاب کرتے ہوے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پنجاب ہمارا ہے اور پنجاب بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پارٹی کارکنان اور ورکروں کے ہمراہ افطار ڈنر کیا، سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھنے کے لئے نہیں بلکہ عوام کے دلوں میں رہنے کے لئے گورنر پنجاب بنا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی ہماری ہے، شہیدوں کے وارث کی ہے اور ہمارا حق ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور کسی کے سہارے کی ضرورت نہیں۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی ہمت، دلیری اور جذبے سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی، اتنی بڑی تعداد میں عوام کا گورنر ہاؤس میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس کی بنیاد شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے رکھی، عید کے بعد بلاول بھٹو دوبارہ گورنر ہاؤس آئیں گے اور جیالوں کا لہو گرمائیں گے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو عوامی گورنر ہاؤس بنا دیا، گورنر ہاؤس میں ہونے والی تاریخی افطاریاں سرکاری نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے کروائیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی گورنر پنجاب بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کا ہے اور
پڑھیں:
نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔