آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)24 مارچ اور 23رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ

پڑھیں:

اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا
  • ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘، جنرل عاصم منیر کا دیا نعرہ ہر زبان کی زینت بن گیا
  • ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • دو قومی نظریہ، جنرل عاصم منیر اور بھارتی گودی میڈیا کا فریب
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، سیاسی و عسکری قیادت شریک
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،  دو طرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اظہار
  • پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا
  • سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ 
  • سکیش چندرشیکھر کا جیکولین فرننڈس کے نام جیل سے جذباتی پیغام، اداکارہ کیلئے جزیرہ خرید لیا
  • اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے