چین کے پیداواری مرکز نے تجارت بڑھانے سے متعلق عالمی اقدامات شروع کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
چین کے پیداواری مرکز نے تجارت بڑھانے سے متعلق عالمی اقدامات شروع کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے ایک بڑے پیداواری شہر نے تجارتی تحفظ پسندی میں اضافے اور اہم عالمی منڈیوں میں طلب کم ہونے کے پیش نظر عالمی تجارتی اقدامات 2025 کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ ہے۔
اس ضمن میں پہلے قدم کے طور پر تقریباً 20 لاکھ مارکیٹ اداروں کے شہر جن ہوا سے 55 کمپنیوں پر مشتمل ایک وفد نے 18 سے 20 مارچ تک امریکی لاس ویگاس میں قومی ہارڈ ویئر شو میں شرکت کی۔
جن ہوا بانگتے الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر لی شنگ نے کہا کہ نمائشوں میں شرکت سے ہمیں نئے گاہک تلاش کرنے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ پرانے گاہکوں سے تعلقات کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے، یہ ہمیں گاہکوں کی ضروریات اور تجربات کو بہتر طور پر سمجھنے کا بھی موقع دیتے ہیں۔
لی کی کمپنی نے امریکی مارکیٹ میں مزید رسائی حاصل کرنے کے لئے نمائش میں 10 سے زائد اقسام کے ہارڈ ویئر اور الیکٹریکل سامان پیش کیا ہے۔ تجارتی شو سے قبل انہوں نے شکاگو، لاس ویگاس اور نیو یارک میں گاہکوں سے ملاقات کی تاکہ مارکیٹ کی تفصیلی معلومات حاصل کرکے ممکنہ شراکت داروں کی تلاش کی جاسکی۔
لی نے کہا کہ جب تک ہم بیرون ملک پیشقدمی کرتے رہیں گے تو ہمیں فوائد ملتے رہیں گے۔ ان کی کمپنی زیادہ تر امریکہ اور کینیڈا کو برآمدات کرتی ہے۔اس نے گزشتہ 3 برس میں اوسطاً 10کروڑ یوآن (تقریباً 1کروڑ39لاکھ 30 ہزارامریکی ڈالر) سے زائد کی سالانہ برآمدات کی تھیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر کی کمی سے 4ہزار 002ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 372روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 278روپے کی سطح پر آگئی۔