وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کےساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری شامل ہے جبکہ کابینہ وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2025 پر غور کیا جائے گا، چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا اضافی چارج سونپنے سے متعلق وفاقی کابینہ فیصلہ دے گی، وسائل کی نقل و حرکت اور استعمال میں بہتری کے پروگرام پالیسی، پروگرام ٹو کی تکمیل پر غور ہوگا۔
اجلاس کے ایجنڈے میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کل وقتی اساتذہ اور محققین کی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کی بحالی کی منظوری شامل ہے جبکہ 11 مارچ کو ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 اور 21 مارچ کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کی منظوری
پڑھیں:
نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے۔ہم سب متحد ہیں، میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔ انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔