وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ جرمنی کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم معذوروں کی عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے دورہ جرمنی کو شیڈول کیا جا رہا ہے، یکم اپریل سے تین اپریل تک جرمنی دورے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کانفرنس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
وزیراعظم سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ
ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر عزت مآب محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے وزیراعظم کو پرتپاک الوداع کہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر یہ دورہ کیا۔ سرکاری سطح پر اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔