نواز الدین صدیقی کو فلم سیٹ پر جانے سے کیوں روکا گیا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت میں کروڑوں لوگ ان جیسے نظر آتے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین نے اپنے اداکاری کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ آڈیشن کے لیے جاتے تھے تو لوگ انہیں دیکھ کر کہتے کہ وہ اداکار جیسے نظر نہیں آتے۔
انہوں نے مزید کہا، “یہ بات مجھے غصہ دلاتی تھی کیونکہ اگر کروڑوں بھارتی میری طرح نظر آتے ہیں تو میں غیر روایتی کیسے ہوا؟ میں تو روایتی ہوں، ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔”
نواز الدین نے اپنی فلم ‘تلاش’ کے سیٹ پر پیش آئے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ نے انہیں سیٹ پر داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ جب انہوں نے گارڈ کو سمجھایا کہ وہ بھی فلم میں اداکاری کر رہے ہیں تو اجازت ملی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ان کے ساتھ آج بھی ہوتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نواز الدین
پڑھیں:
شادی کیوں نہیں کی ؟ توثیق حیدر نے پہلی بار وجہ بتادی
معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ "بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟"
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔
توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔
شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار کسی کے ساتھ جذباتی تعلق قائم ہوا تھا لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔
اداکار نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد سمجھ آگیا، صرف اس لیے شادی کرنا کہ معاشرہ چاہتا ہے، میرے اصولوں کے خلاف ہے۔
توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچھے مڑ کر دیکھوں تو خوشی ہوئی کہ میں نے وہ فیصلہ نہیں کیا جو شاید بعد میں بوجھ بن جاتا۔
مشتقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں شادی کے بغیر اپنی اس زندگی سے مطمئن ہوں لیکن مستقبل کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔
ان کے بقول، آج بھی رشتوں کی باتیں ہوتی ہیں لیکن فیصلہ وہی ہوگا جس کی گواہی دل دے گا۔