سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کی جانب سے آئی پی ایل میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو ’کالی ٹیکسی‘ قرار دینے کے خلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے ہیں۔

اتوار کو آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کرتے ہئوے کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔ جوفرا آرچر نے میچ میں 4 اوورز میں 76 رنز دیے، ان کا اسپیل آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل رہا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل زہر افشانی

ہربھجن سنگھ کا بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان مچ گیا اور کئی صارفین نے سابق بھارتی اسپنر پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آئی پی ایل جیسے بڑے ایونٹ میں اس قسم کے بیانات کی کوئی گنجائش نہیں، یہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے، ہربھجن کو فوری طور پر کمنٹری پینل سے معطل کرنا چاہیے۔

???????????????????????????????????? ???????????????? ????????????????????????????????????:
He called Jofra Archer a “black London taxi” during live commentary During IPL.


Shame Shame Shame#HarbhajanSingh #JofraArcher #IPL2025 #RRvsSRH #CSKvsMI pic.twitter.com/zNPlVeBfgN

— Pakistan Cricket Team USA FC (@DoctorofCricket) March 23, 2025

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ردعمل کے باوجود بھارت کرکٹ بورڈ اور ہربھجن سنگھ نے اب تک اس معاملے پر کوئی وضاحت یا معذرت پیش نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون 2024 کو امریکا میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ پر تبصرے کے دوران کامران اکمل نے بطور تجزیہ کار نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی اور بھارتی بولر ارشیدپ سنگھ کے آخری اورر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا وقت کے حوالے سے مذاق اڑایا تھا۔

کامران اکمل کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ تک پہنچا تو انہوں نے بھی کامران اکمل کو بذریعہ ایکس پوسٹ آڑے ہاتھوں لیا اور انتہائی غیرمناسب الفاظ میں اشتعال انگیز جواب دیا تھا۔

I deeply regret my recent comments and sincerely apologize to @harbhajan_singh and the Sikh community. My words were inappropriate and disrespectful. I have the utmost respect for Sikhs all over the world and never intended to hurt anyone. I am truly sorry. #Respect #Apology

— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) June 10, 2024

کامران اکمل نے ایکس پوسٹ میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے معافی مانگتے  ہوئے لکھا  تھا کہ مجھے اپنے حالیہ تبصروں پر بہت افسوس ہے اور میں ہربھجن سنگھ اور سکھ برادری سے مخلصانہ معافی مانگتا ہوں، میرے الفاظ نامناسب اور بے عزتی پر مبنی تھے، میں پوری دنیا کے سکھوں کا بے حد احترام کرتا ہوں اور کبھی کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتا، مجھے واقعی افسوس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جوفرا آرچر کالی ٹیکسی کامران اکمل ہربھجن سنگھ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جوفرا ا رچر کامران اکمل ہربھجن سنگھ ہربھجن سنگھ کامران اکمل پی ایل

پڑھیں:

فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکارہ وانی کپور نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کیساتھ اپنی نئی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز پر عائد پابندی پر خاموشی توڑ دی۔ 

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے اپنی فلم پر عائد پابندی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپنا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو حالات نارمل تھے جبکہ فلمسازوں نے ہر اس فلم کی ریلیز کیلئے ہر طرح کی قانونی اجازت لے رکھی تھی۔

وانی نے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہوئے تو ہم نے عوام اور حکومت کے فیصلے کو اہمیت دیتے ہوئے فلم کی ریلیز روک دی کیونکہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں یہ فلم محبت کے پیغام کے ساتھ بنائی گئی تھی۔ 

یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور فلم عبیر گلال میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں تاہم پاک بھارت جنگ کے بعد کشیدگی کے باعث اس رومانوی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ فلم بھارتی انتہا پسندی کی نظر ہوگئی تاہم مداح اب بھی اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس سسٹم کی حقیقت کاپردہ چاک کردیا
  • بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کردیا
  • امریکی کمپنیوں کو بھارتی شہریوں کو ملازمتیں نہ دینے کی ہدایت
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • بھارتی اداروں میں بی جے پی کی مداخلت، مذہبی خودمختاری پر حملے جاری
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • ایمنسٹی کا اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام: تہران جیل پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ
  • حمائمہ ملک نے مفتی طارق مسعود سے کس بات کی معافی مانگی؟
  • 1984 سکھ نسل کشی: کمال ناتھ کی موجودگی چھپانے پر دہلی حکومت کی بازپرس کا مطالبہ