کارکنوں نے حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے: بیرسٹر محمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے حقیقی آزادی اور بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا عہد کیا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابلِ مذمت ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ رات بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف
پشاور (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔