کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
موسمیاتی ماہر کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت کم ہو سکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انہوں نے ہفتے اور اتوار کو رات کے درجۂ حرارت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو راتیں خنک ہو سکتی ہیں جبکہ درجۂ حرارت 17 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
موسمیاتی ماہر کے مطابق ہفتے اور اتوارکو کراچی کے مضافات میں درجۂ حرارت 14 سے 16 ڈگری تک جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔