دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف پوری طاقت سے جنگ لڑیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم پوری طاقت سے ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.
اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔
اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کردیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کردی۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ دہشتگردی کو بیڈ گورننس سے تقویت ملتی ہے، تدارک ضروری ہے۔ ریاست اور شہری کے درمیان اعتماد کی بحالی گڈ گورننس کے ذریعے ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست سرکاری افسران اور ملازمین پر جو وسائل خرچ کررہی ہے ضروری ہے کہ عوام کی بہبود کا حق ادا کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمت کا فیصلہ ہر ملازم نے اپنی رضا مندی سے کیا ہے، ملازمت کے تقاضوں کو دیانتداری اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لانا ہوگا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ گورننس سے متعلق بلوچستان میں جو مسائل درپیش ہیں اس میں کسی باہر کے بندے کا قصور نہیں، عوامی مسائل کا ادارک ہم سب نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے اس عام غریب بلوچستانی کی بہبود کے لیے کام کرنا ہے جو سردی میں ٹھٹھرتا اور گرمی میں جھلستا ہے۔ افسران کسی دباؤ کا شکار نہ ہوں اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو تمام تر سیاسی پریشر خود لینے کو تیار ہوں، سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جو افسران یا اہکار کام نہیں کرتے اور عوامی مسائل کا ادارک نہیں رکھتے انہیں گھر چلے چلے جانا چاہیے، ضروری نہیں کہ نالائقی کے باوجود حکومت ان کی 60 سالہ پرورش کرے۔
انہوں نے کہاکہ افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ تشکیل دیے گئے اشاریوں کے مطابق ہوگا، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے افسران و اہلکاروں کی ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرلی، حاضری کو خود مانیٹر کروں گا۔ نتائج نہ آئے تو حکومت کو جبری ریٹائرمنٹ کے آپشن کی طرف جانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے سرکاری افسران اور اہلکار عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ ترقیاتی منصوبوں کا مطلب افسران کی رہائش گاہوں اور صرف بلڈنگز کی تعمیر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ دور افتادہ علاقوں میں سرکاری اہلکار ٹینٹ میں گزرا کرلیں، لیکن عوامی مسائل حل کریں، تاریخ میں اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ نجی شعبے کے ساتھ مل کر پی ایس ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان دہشتگردی کے جس ماحول سے نبرد آزما ہے اس میں ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، ریاست مخالف سب ورژن کو بیڈ گورننس سپورٹ کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوئی بھی سرکاری افسر یا ملازم ریاست کے بیانیہ سے انحراف نہیں کرسکتا، دہشتگردی کا پوری قوت سے مقابلہ کرنا ہے، دہشتگردوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی افسر یا سرکاری اہلکار نے دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکنا، یہ وقت ہے کہ ریاست نے آپ کی فلاح و بہبود کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ عوامی خدمت کرکے لوٹایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ سرکاری افسران پوری توجہ اور تندہی کے ساتھ ریاست کے بیانیے کی ترویج اور مروجہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، مصدقہ ثبوت ہیں دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں سے ہر سطح پر بات چیت کی کوشش کی گئی، لیکن ان کا ایجنڈا تشدد کے ذریعے ریاست کو توڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’بڑھتی دہشتگردی نے ہمیں بلوچستان سے ہجرت پر مجبور کردیا‘
انہوں نے کہاکہ ہارڈ کور دہشتگردوں کے خلاف جنگ پوری طاقت سے لڑیں گے، افسر، اہلکار اور ہر فرد نے دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان دہشتگردی ریاست پاکستان علیحدگی پسند میر سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دہشتگردی ریاست پاکستان علیحدگی پسند میر سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان وی نیوز میر سرفراز بگٹی انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے اجلاس میں کو توڑنا کے خلاف کرنا ہے کے لیے
پڑھیں:
دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔
کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصور حقیقت کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سے نالاں نوجوانوں کے شکوے دور کرکے انہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز گرے زونز میں آپریٹ کر رہی ہیں، دوست دشمن کی پہچان مشکل ہے تاہم دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کر سکتے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے کا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق جامع قانون سازی کی جا چکی ہے، بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس اور سروس ڈلیوری نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، صحت و تعلیم میں 99 فیصد بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں، طلبہ کو قومی و عالمی اسکالرشپس دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سنجیدی ڈیگاری مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، مقتولین کے ورثاء میں سے کوئی ایف آئی آر کے اندراج کے لیے نہیں آیا، مقدمے کی مدعی ریاست ہے۔