محکمہ موسمیات کی عید سے قبل بادل برسنے کی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کی عید سے قبل بادل برسنے کی خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
تحریر عنبرین علی
موسمیاتی تبدیلیوں کی لپیٹ پوری دنیا سمیت پاکستان پچھلے سال سے ہی فہرست میں آ رہا ہے ۔تاہم اس سال بارشوں کی قلت نے بہار کا موسم بھی شہریوں کا دیکھنے کا نہ ملا ،اور آجکل دوپہر کے وقت موسم میں گرمی کی شدت کو محسوس کیا جا رہا ہے ۔ماہ رمضان کے شروع میں تو لگ رہا تھا جیسے کہ سردی ابھی برقرار رہے گی لیکن جوں جوں دن گزرت گئے اب درجہ حرارت میں بھی خاصا فرق آ چکا ہے ۔اب جون سے پہلےہی سورج آنکھیں دکھا رہا ہے۔جبکہ دفاتر سمیت مختلف مقامات پر اے سی بھی آن کر دیے گئے ہیں جو کہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔
آج جب سحری کے بعد صبح کا منظر دیکھا تو یہ محسوس کر کے پریشانی ہوئی کہ ٹھنڈی ہوا نہ تھی اور یوں لگ رہا تھا جیسے کہ گرمی کا آغاز باقائدہ طور پر ہو گیا ہے کپڑوں کے انتخاب کے وقت بھی میں ہلکے رنگ کے گرمی کے کپڑے سلیکٹ کیا اور جب تیار ہو کر آفس کے لیے روانہ ہوئی تو سورج آب و تاب سے چمکتا دیکھ کر احساس ہوا کہ اس سال گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے۔محکمہ موسمیات نے ماہ رمضان کے شروع میں بارشوں کی پیش کی تھی رمضان کے آغاز میں تو بادل برسے لیکن بیسویں روزے کے بعد صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور اب شہریوں نے عید کے کپڑوں میں بھی ہلکے ملبوسات کا انتخاب کیا ہے ۔
بہر حال موسمیاتی تبدیلیاں اسوقت ہمیں اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں ،ایسے میں محکمہ موسمیات نے آج ایک نیا اعلامیہ جاری کیا ہے ہے جسکے تحت بادل گرج چمک کے ساتھ برسنے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گا اور درجہ حرارت تیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اسکے باوجود شہریوں کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ محکمہ موسمیات کے نئے اعلامیے کے مطابق عید پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عید سے پہلے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےپچیس سے 27 مارچ کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،پہاڑوں پر ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا ہےپچیس سے 27 کے دوران بونیر دیر مالاکنڈ صوابی چارسدہ ایبٹ آباد پشاور میں بارش کا امکان ہے، جبکہ پچیس سے 26 مارچ کے دوران کرک لکی مروت وزیرستان ڈی آئی خان میں بھی بارش کا امکان ہےاس دوران ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،25 سے 27 کے دوران اسلام آباد خطہ پوٹھوہار مری گلیات میں بات اور برفباری کا امکان ہے، تاہم وسطی پنجاب میں بھی مختلف شہروں میں اسی دوران بارشوں کا امکان بتایا گیا ہے اور 26 مارچ کے دوران سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،کوئٹہ زیارت ژوب موسیٰ خیل چمن مستونگ سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے،آندھی ژالہ بارش کے باعث کھمبوں سولر پینل کو نقصان کا خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بتایا گیا ہے، بالائی پنجاب اسلام آباد کے پی میں مختلف مقامات پر شدید ژالہ باری کے امکان کے ساتھ ساتھ ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورچند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آج ملک کے کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مسافروں اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور سفر کے انتظامات موسمی حالات کے مطابق کرنے کی ہدایت دی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر کے چند مقامات پر بارش ہوئی، جس میں سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں ریکارڈ کی گئی جہاں سٹی میں 06 ملی میٹر اور ائرپورٹ پر 04 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پیر کو سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، نوکنڈی اور سبی میں ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی بارش سیلاب موسم