آصف زرداری سے وفاقی محتسب کی ملاقات، ادارے کی رپورٹ پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
صدر مملکت سے ملاقات میں وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق وفاقی محتسب کو 2024ء میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ممملکت آصف علی زرداری سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق وفاقی محتسب کو 2024ء میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023ء کی نسبت وفاقی محتسب کو 17 فیصد زائد شکایات موصول ہوئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔