Daily Ausaf:
2025-07-24@23:14:58 GMT

سبینا فاروق نےبڑی گاڑیوں کے مالکان کو اہم مشورہ دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں تو صبر کریں، جب تک کہ کوئی سنگین معاملہ پیش نہ آئے۔اس سے قبل سبینا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’گھر میں وقت گزارنا اور وقت پر نماز ادا کرنا ایسا سکون ہے جسے میں اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران بہت یاد کرتی ہوں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میں ڈراموں میں زیادہ کام نہیں کرتی، حالانکہ مجھے اداکاری پسند ہے، لیکن اس سب میں توازن قائم کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کی وجہ سے وضو نہیں کر پاتی اور پھر پورا دن ندامت اور افسوس میں گزرتا ہے کہ میں اپنا دینی فریضہ ادا نہ کر سکی۔ ہر روز کوشش کرتی ہوں کہ زندگی میں توازن قائم ہو اور میں دوبارہ کام پر توجہ دے سکوں۔واضح رہے کہ سبینا فاروق نے اپنے منفرد کرداروں سے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی اور لاکھوں دلوں کو جیتا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سبینا فاروق نے

پڑھیں:

ہم نے جنگبندی کے معاہدے کی تجاویز کا جواب دیدیا، حماس

فلسطین کی اس مقاومتی تحریک کی یہ سٹیٹمنٹ ایسے موقع پر سامنے آئی جب عالمی سطح پر حماس کے جواب کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی کچھ دیر قبل فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی تجاویز کا جواب دینے کی خبر دی۔ اس حوالے سے حماس نے ایک بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ ہم نے ثالثین کو اپنی اور دیگر مقاومتی تحریکوں کی جانب سے جنگ بندی کا جواب ارسال کر دیا۔ المیادین کے مطابق، حماس نے اپنے بیان میں مجوزہ جنگ بندی کے لئے دئیے گئے جواب کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ فلسطین کی اس مقاومتی تحریک کی یہ سٹیٹمنٹ ایسے موقع پر سامنے آئی جب عالمی سطح پر حماس کے جواب کا انتظار کیا جا رہا تھا اور امریکی نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "سٹیون وائٹکوف" کی نگرانی میں مذکورہ معاہدے پر بات چیت کے لیے اجلاس جاری تھا۔

متعلقہ مضامین

  • "ادے پور فائلز" مسلمانوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتی ہے، مولانا ارشد مدنی
  • آزاد کشمیر میں آئینی اور سیاسی بحران سنگین ، ن لیگ نے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا
  • بھارتی خاتون کی شناخت چرا کر فحش AI مواد کرکے 5 دنوں میں لاکھوں کمانے والے کا اب انجام کیا ہوگا؟
  • ہم نے جنگبندی کے معاہدے کی تجاویز کا جواب دیدیا، حماس
  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • یہ کون لوگ ہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ہمارے لیے سیلاب میں اترتے ہیں؟
  • کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ
  • کراچی: سہراب گوٹھ میں کباڑ کے 30 سے زائدگوداموں میں آگ لگ گئی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • دو عورتیں دو دنیائیں