آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ اداکر دی گئی ، صدر مملکت ، وزیر اعظم ، صدر (ن )لیگ نواز شریف، عسکری حکام اور اہم شخصیات کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نمازہ جنازہ ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، آرمی چیف نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زردری، وزیر اعظم شہباز شریف، صدر (ن )لیگ نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
"جنگ " کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلح افواج کے سربراہان اور عسکری حکام سمیت سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔
پنجاب میں 100سال سے زائد عرصے سے منجمد قوانین کو اپڈیٹ کیا:سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور رانا ثناءاللّٰہ نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم ترک صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔