بجلی جلد سستی ہو گی، الیکٹرک چارجنگ یونٹ 71 سے کم کر کے 39 روپے کر دیا: اویس لغاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔ وزیر توانائی نے جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، ہم ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں۔ اخباروں میں غلط آرٹیکل چھپ رہے ہیں، گزشتہ روز کی کی رپورٹ بھی کسی حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ استدعا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ دھیان نہ دیں۔ اگلے چند دنوں میں باتیں صحیح ہوں گی، وزیراعظم بہت جلد خوش خبری دیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-33