پاکستانی ایئر لائنز پر برطانوی پابندی بارے چہ میگوئیوں سے گریز کیا جائے، پی آئی اے
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ناں تو کوئی اعلامیہ جاری ہوا ہے ناں ہی کوئی مراسلہ آیا ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ہوا بازی سے منسلک تمام ادارے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنا کام یکسوئی سے سر انجام دے رہے ہیں اس سلسلے میں چہ میگوئیوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ انہیں پروازوں کی بحالی کی قوی امید اس لیے ہے کہ ڈی ایف ٹی آڈٹ کے تمام اہداف کو مکمل کیا تھا۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟
فلائٹ آپریشن کی بحالی سے قومی ایئر لائن کو 30 ارب روپے ریونیو حاصل ہوگا کیونکہ مسافروں کے ساتھ ساتھ کارگو ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے پروازوں پر پابندی سے ادارے کو مجموعی طور پر 120 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ پابندی کو ابتدائی طور پر جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپی فضائی حکام نے نافذ کیا تھا، جب اس وقت کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بڑے اسکینڈل نے انکشاف کیا تھا کہ درجنوں پاکستانی پائلٹ جعلی لائسنس کے ساتھ پرواز کر رہے تھے۔
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے اعتراف کے بعد پی آئی اے کی ایئر بس اے-320 کا کراچی میں المناک حادثہ پیش آیا، جس میں قریباً 100 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں: عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری
اس اسکینڈل کے نتائج کے طور پر برطانیہ، یورپی یونین اور امریکہ میں پابندیاں لگ گئیں، جس کی وجہ سے خسارے میں چلنے والی ایئرلائن کو سالانہ تقریباً 40 ارب روپے (144 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم کیے جانے کے بعد 10 جنوری 2025 کو قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز ساڑھے 4 سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر بس 320 برطانیہ پابندی پی آئی اے چوہدری غلام سرور خان کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر بس 320 برطانیہ پابندی پی ا ئی اے چوہدری غلام سرور خان کراچی کی جانب سے پی ا ئی اے پی آئی اے کے لیے کے بعد
پڑھیں:
امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ کا خیال ہے کہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا یا جاپان کا سیاحتی ویزا دنیا میں سب سے مہنگا ہے تو آپ غلط فہمی میں ہیں، کیونکہ ان میں سے کوئی بھی ملک اس فہرست میں شامل نہیں۔ دراصل، دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا رکھنے والا ملک بھوٹان ہے۔
بھوٹان میں آنے والے ہر غیر ملکی سیاح کو فی رات 100 امریکی ڈالر بطور ’’پائیدار ترقی فیس‘‘ (Sustainable Development Fee) ادا کرنا لازم ہے، جو ویزا فیس سے الگ ہے۔ اس رقم کا بڑا حصہ تعلیم، صحت، جنگلات کے تحفظ اور تاریخی عبادت گاہوں کی دیکھ بھال پر خرچ کیا جاتا ہے۔
چار دن کے مختصر دورے پر بھی ایک مسافر کو تقریباً 440 سے 840 ڈالر تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ بھوٹان کی حکومت کے مطابق اس پالیسی کا مقصد کم تعداد میں مگر ذمہ دار سیاحوں کو متوجہ کرنا ہے تاکہ قدرتی ماحول اور ثقافت کو نقصان نہ پہنچے۔
“گراس نیشنل ہیپی نیس” کے فلسفے پر چلنے والا یہ چھوٹا ہمالیائی ملک اپنی فطری خوبصورتی، پُرامن ماحول اور منفرد سیاحتی طرز کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔