لکی مروت، نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، سپاہی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا تھا، پولیس کو دیکھتے ہی مشکوک افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشکوک افراد پولیس اور کے مطابق افراد کی
پڑھیں:
مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہوئے۔31 سالہ میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب، سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی تعریف کی۔ جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور سپاہی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور خاندان کے سوگواران کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔