ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔
ہانیہ عامر کی چند ماہ قبل دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اچانک شرکت کے بعد سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ جلد ہی گلوکار کے ساتھ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ کرنے والی ہیں جس کی اداکارہ نے تصدیق بھی کی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)
یہ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ ہے جس میں ہانیہ عامر اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ دلجیت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم ’سردار جی 3‘ رواں سال جون کی 27 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں ہانیہ عامر، دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ نیرو باجوہ مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ ہانیہ عامر اور دلجیت کے مداحوں کو اس فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے اور وہ ان دونوں فنکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ہانیہ عامر
پڑھیں:
بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت میں فلم کے پوسٹرز سے ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز
کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ان کے نام ہٹا دیے تھے جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔
ماہرہ خان بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے ماہرہ خان نے پہلی بار ایک انٹریو میں گفتگو کی اور کہا کہ میری تصویر ہٹانے پر مجھے ایک سیکنڈ کا بھی برا نہیں لگا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اس حرکت کو دیکھ کر ہنسی تھی، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ بہت چھوٹی چیز تھی، یہ کرنا ایک احمقانہ چیز تھی اور مجھے اس کے بارے میں برا نہیں لگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد دستاویزی فلم “فیبریک آف لائیوز ” چینی سینما گھروں میں ریلیز آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 180 چینی فلموں کی نمائش ، امریکی میڈیا پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور پہلگام واقعہ، ہانیہ عامر کے ’سردار جی تھری‘ کے کردار کو تبدیل کیے جانے کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم