Express News:
2025-04-25@02:52:47 GMT

ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

اسلام آباد:

موٹر وے ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار خان نے ایم-6 اور ایم-9 موٹروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔  

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایم-6 کے لیے زمین کے حصول کے لیے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ایک سے دو ڈپٹی کمشنرز نے خوردبرد کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے کچھ ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل 57 لاکھ روپے کی کرپشن ہوئی، جس میں سے نیب نے 32 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

اس پر سینیٹر پرویز رشید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ تاریخ کا پہلا کیس ہے کہ ایک ڈپٹی کمشنر سرکاری رقم لے کر فرار ہو گیا۔"  

چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم-6 کا پی سی-ون ہائبرڈ موڈ پر بنایا جائے گا اور اسے اس ہفتے مکمل کر کے وزارتِ منصوبہ بندی کے ساتھ شیئر کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں حیدرآباد سے سکھر ایم-6 موٹروے کی تعمیر پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ڈی آئی خان-کچلاک-ژوب شاہراہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کا معاملہ اٹھایا۔ چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے، تاہم یہ شاہراہ ادارے کی ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بلوچستان میں ایم-25 اور ایم-28 موٹرویز بھی ترجیحی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ میں ایم-6 موٹروے بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ گلگت بلتستان میں قراقرم ہائی وے کا داسو ڈیم سے منسلک حصہ بھی اہم منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایم-9 موٹروے کی مرمت اور دیکھ بھال سے متعلق سوالات اٹھائے جس پر این ایچ اے حکام نے تفصیلی وضاحت دی۔ اجلاس میں موٹروے منصوبوں کی پیش رفت اور شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

چیئرمین این ایچ اے نے بتایا کہ ایم-6 موٹروے کو عالمی کنسلٹنٹ کی تجویز کے مطابق پانچ مختلف سیکشنز میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور بینک ایم-6 کے تین سیکشنز میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران ایم-6 اور ایم-9 موٹروے کے متبادل روٹ کو آذری کمپنیوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ 19 مارچ کو ایم-9 کے متبادل روٹ کی فزیبلٹی آذربائیجان کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ انہوں نے

پڑھیں:

چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا

قیصر کھوکھر : چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا،والڈ سٹی اتھارٹی کے تین منصوبوں کی بحالی کیلئے روڈ میپ بنایا جائے گا۔

 والڈ سٹی کی پرانی مغلیہ دور کی دیوار کو بحال کیا جائے گا۔یہ دیوار 12 دروازوں کے اندر ٹوٹی پھوٹی حالت میں موجود ہے۔شالامار باغ کی بحالی اور تحفظ بھی منصوبے میں شامل ہے۔اجلاس میں اکبری منڈی کی بحالی کی بھی منظوری دی جائے گی۔دہلی گیٹ سے اکبری منڈی تک راستہ بحال اور وسیع کیا جائے گا۔اکبری منڈی کی پرانی دکانوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔پی اینڈ ڈی بورڈ ان منصوبوں کی منظوری دے گا۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • جھوٹی شکایات والے ہوشیار؛ 20 لاکھ جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی؛چیئرمین نیب
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس    بننے کا انکشاف
  • قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف
  • بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز