امریکا کی جانب سے پاکستان، متحدہ عرب امارات، چین، ایران اور جنوبی افریقہ کی 80 کمپینوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں چین کی 50 سے زیادہ کمپنیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟

برطانوی میڈیا کے مطابق جو کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں ان میں پاکستان کی 19 جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4،4 کمپنیاں شامل ہیں۔

برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

چین کی کوانٹم ٹیکنالوجیز سمیت کمپیوٹنگ ٹیک تک رسائی کو مزید محدود کرنے کی امریکی کوششوں کے طور پر، ان کمپنیوں کو امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف مبینہ طور پر کام کرنے پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے، یہ امریکی ٹیکنالوجی بہت زیادہ رفتار سے ڈیٹا پروسیسنگ ممکن بناتی ہے۔

امریکا کے محکمہ تجارت نے کہا کہ اعلی درجے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سپر کمپیوٹرز اور اعلیٰ کارکردگی والی اے آئی چپس کو فوجی مقاصد کے لیے تیار کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر درجنوں چینی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ تجارت نے بتایا کہ 2 امریکی کمپنیاں پابندی کی زد پر آئے ہواوے اور اس سے منسلک چپ میکر ہائی سیلیکون کو سپلائی کررہی تھیں۔

چین کی وزارت خارجہ نے بدھ کو امریکی برآمدی پابندیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کو عمومی معاملات سے جوڑنا بند کردے۔

امریکا کی جانب سے توسیعی برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کینیڈا نے ٹرمپ کی احمقانہ تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے جوابی ٹیکس عائد کردیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کے تیزی سے عروج نے چین میں اوپن سورس کم لاگت والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈلز کو فروغ دیا ہے، جس سے اعلیٰ لاگت والے ملکیتی ماڈلز کے ساتھ معروف امریکی حریفوں پر شدید دباؤ پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا برآمدی پابندیاں بلیک لسٹ پاکستان چین محکمہ تجارت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا برآمدی پابندیاں بلیک لسٹ پاکستان چین وی نیوز کمپنیوں کو کی جانب سے بلیک لسٹ

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسلام آباد: پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مشترکہ بیان پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے، اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی۔ وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ فلوٹیلا شرکاء کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی پر احتساب ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام سب کا مشترکہ مقصد ہے۔ وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف ، جنرل اسمبلی کا اجلاس اور امریکی زیادتیاں
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • امریکا کا بڑا اقدام: ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران کے مالیاتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں عائد کردیں 
  • ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا