بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ شرعا نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کا کہنا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلا،آیت،مسجد وغیرہ کی انگلش ٹرانسلیشن کے بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں، بجلی چوری روکنے کے لیے اہل علم و فکر آواز بلند کریں۔کونسل کا کہنا تھا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے، پرانے ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے، ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے، شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے معاملے کو آئندہ اجلاس کے لیے موخر کردیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کا غلط استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس
اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ ہم کسی ملزم کو عدالتی پراسیس کاغلط استعمال کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل نہ ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔
بینچ نے فراڈ اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سوموار کے روز کیسز کی سماعت کی۔
قتل کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے درخواست پر ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ استغاثہ کے 7گواہوں پر جرح ہوچکی ہے، چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ ہم کوئی ایسی فائنڈنگ نہیں دیں گے جس سے ٹرائل میں کسی فریق کا کیس متاثر ہونے کاخدشہ ہو۔
فراڈ اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے معاملہ پر چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کہاںہیں، یہ ایف آئی آر کب کی ہے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے بتایا کہ درخواست گزار نے تحقیقات میں شمولیت اختیار نہیں کی، ایف آئی آر میں درج ایک دفعہ ناقابل ضمانت ہے۔
چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ درخواست گزار کا کنڈکٹ ٹھیک نہیں ہم کیوں اپنا غیر معمولی اختیاراستعمال کرتے ہوئے درخواست گزار کوضمانت دیں، 14مارچ2023کی ایف آئی آرہے، درخواست گزار تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے، ایسا کرنا عدالتی پراسیس کو غلط استعمال کرنا ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے مجرم سجاد کی 15 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ 12سال کا بچہ 25 سال کے بندے کو کیوں مارے گا، دوسری جانب جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے13 کلوگرام ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم بابر جمال کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست خارج کردی۔