آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ جاری،پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان 9ویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل ہیں۔
آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، پاکستان کے بابر اعظم 8 ویں اور محمد رضوان 9 ویں نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے فن ایلن دو درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی 20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے، ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کی بدولت پاکستان کے حارث رؤف 11 درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویں نمبر پر
پڑھیں:
بھارتی ٹیم کو پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحے سے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے روکا،بھارتی میڈیا
انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران کپتان سمیت بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کر کےسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اُڑائیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے کیا گیا تاکہ پاکستان کو واضح پیغام جائے اور وہ پہلگام پر دہشتگرد حملے کو ذہن میں رکھیں تاہم آئیڈیا ان کا نہیں تھا۔
این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے منع کیا تھا۔
این ڈی ٹی وی نے ٹیلی کام ایشیا سپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق، گمبھیر نے مبینہ طور پر بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ مصافحہ نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ان سے یہ بھی کہا کہ وہ حریفوں کے ساتھ کوئی زبانی جملہ بازی نہ کریں۔