جمعرات کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
جمعرات کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز
شمالی وزیرستان(سب نیوز)کل 27 مارچ 2025 کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایف آر بنوں کے سیدگئی چک پوسٹ سے لے کر تحصیل دتہ خیل تک تمام راستے بند ہوں گے۔رزمک سب ڈویژن سے لے کر پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان تک بھی تمام راستے بند رہیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان کر دیا
پڑھیں:
رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔
مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔
دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔