مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سانسدانوں نے مریخ پر مریخ پر اب تک کا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کرلیا ہے، جس سے مریخ پر زندگی کے آثار کے بارے میں مددد ملے گی۔
ناسا کی خللائی گاڑی روور ’کیوریوسٹی‘ مریخ پر اب تک دیکھا جانے والا سب سے بڑا نامیاتی مالیکیول دریافت کیا ہے، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ آیا سرخ سیارے پر اربوں سال پہلے زندگی کی تخلیق ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مریخ میں پانی کے وسیع ذخائر سمندر کے برابر ہیں؟
تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور فرانس کے نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ ان دی لیبارٹری برائے ماحولیات اور خلائی مشاہدات سے وابستہ سائنسدان کیرولین فریسینیٹ نے کہا ’ ہمارا مطالعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہم کے نمونوں کا تجزیہ کرکے ماضی میں مریخ کی سطح پر زندگی کے آثار کا پتا چلا سکتے ہیں۔‘
’کمبرلینڈ نمونہ‘ کے نام سے موسوم نامیاتی مرکبات کو 2013 میں یلو نائف بے پر 3.
یہ بھی پڑھیں: ناسا کی ایک اور پیشرفت، خلائی گاڑی ’کیوروسٹی روور‘ کو مریخ پر پیلے رنگ کی گندھک مل گئی
جبکہ محققین یہ دعویٰ کرنے سے باز رہتے ہیں کہ انہوں نے ایک بائیو سائنٹیچر پایا ہے جس میں مریخ پر زندگی کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے، ایک ماہر کا کہنا ہے کہ سائنسی مواد سیارے پر موجود کسی بھی زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع تھا،کیوروسٹی نے اس راؤنڈ میں بہت بڑے آرگینکس کا پتہ لگایا، خاص طور پر ڈیکین، انڈیکین اور ڈوڈیکین۔
مطالعہ کے شریک مصنف اور ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں نمونے اکٹھے کرنے والے سینیئر سائنسدان ڈینیئل گلیوین کا کہنا ہے ’ “اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ مریخ پر گیل کریٹر میں مائع پانی لاکھوں سالوں سے موجود تھا، جس کا مطلب ہے کہ مریخ پر پانی کی جھیلوں کے آثار موجود ہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: ناسا کا مصنوعی سیارہ خلا میں گرین ہاؤس گیسوں کے ذرائع کی نشاندہی کیسے کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ اہلکار مریخ سے نمونے واپس زمین پر لانے کے لیے ’اگلا بڑا قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں، تاکہ مریخ پر زندگی کے بارے میں بحث کو حل کیا جا سکے۔‘
کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ارضیات اور جیو کیمسٹری کے پروفیسر جان ایلر نے کہا ہے کہ ’اس مقالے میں رپورٹ کردہ نتائج مریخ پر زندگی کی باقیات کی نشاندہی کرنے کا بہترین موقع پیش کرتے ہیں، لیکن حتمی نتیجنے پر پہنچنے کے لیے ایسے نمونوں کا زمین پر لانا ضروری ہے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مریخ پر زندگی کی نشاندہی زندگی کی کے لیے
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔