وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
"جنگ " کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، انہوں نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔
امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگرڈو سے بھی طارق فاطمی کی ملاقات ہوئی، جبکہ معاون خصوصی کی پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینز جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات ہوئی۔
(ن )لیگ بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے،6 کینالز معاملےکی اونرشپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی : رانا ثناء اللہ
ملاقاتوں میں پاک ،امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات میں مزید وسعت خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: معاون خصوصی طارق فاطمی
پڑھیں:
امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔