وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوادر کے علاقے کلمت میں بس سے اتار کر مسافروں پر فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، اور شناخت کر کے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی کی بدترین مثال ہے۔
اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات گوادر کے علاقے کلمت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
لاہور؛ عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارتیں ڈی سیل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
زرتاج گل نے کہا کہ بہت سارے عرب ممالک میں ڈی جی خان کے افراد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نوشین افتخار نے سوال کیا کہ کیا انسانی سمگلنگ اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے خلاف کوئی ایکشن ہوتا ہے؟ جس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون موجود ہے، انسانی سمگلنگ اور ڈیپورٹ ہونے والوں کے 5 سال کیلئے پاسپورٹ معطل ہوتے ہیں۔