نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنیوالے آل راؤنڈر شاداب خان خاموش تماشائی بنے رہے۔

تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتان بناکر ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پوری سیریز میں ناکام رہے، انھوں نے کسی ایک میچ میں بھی اپنے تجربہ کار ہونے کا ثبوت نہیں دیا، 5 میچز کی 4 اننگز میں 14.

50 کی معمولی اوسط سے 58 رنز بنائے۔

مجموعی طور پر 13 اوورز میں 143 رنز کی پٹائی برداشت کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ لی، ان کی ایوریج 143 اور اکانومی ریٹ 11 رہا۔ 

مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی کیلیے یہ سیریز ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی اور 4 میچز میں 66.50 کی ایوریج سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بلےبازوں میں کپتان آغا سلمان سب سے زیادہ 167 رنز 41.75 کی اوسط سے بنائے، حسن نواز ڈیبیو سیریز میں 3 بار صفر اور ایک میچ میں ایک رن بنا پائے تاہم تیسرے میچ میں ناقابل شکست 105 رنز کی بدولت وہ ٹیم کے دوسرے کامیاب بیٹر ثابت ہوئے، ان کی اوسط 26.50 رہی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میں کیویز سے بدترین شکست؛ کون کونسے پلئیرز ون ڈے کا حصہ بنے

عبدالصمد نے 66 رنز 16.50 کی اوسط سے بنائے، اوپنر محمد حارث نے 13 کی معمولی ایوریج سے 5 میچز میں 65 اور عرفان خان نے 3 مییچز میں 12 کی ایوریج سے 36 رنز بنائے، عمر یوسف اور عثمان خان نے ایک ایک میچ کھیلا اور 7، 7رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: آخری ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور بالنگ کے پرخچے اڑادیے، سیریز 1-4 سے جیت لی

دوسری جانب بولرز میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 8 وکٹیں 12.25 کی اوسط سے حاصل کیں، ابرار احمد نے 5، عباس آفریدی نے 3  شکار کیے، ، صفیان مقیم نے ایک ہی میچ میں موقع ملنے پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جہانداد خان، محمد علی اور خوشدل شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اوسط سے میچ میں کی اوسط

پڑھیں:

سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار

سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز

نیویارک (سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے اور مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، مسئلہ کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر مباحثہ جاری ہے۔پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، سلامتی کونسل مسئلہ فلسطین کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں بھوک اور افلاس کے ڈیرے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین پر اصولی مقف کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہورہا ہے، مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت سے انکار وزیراعظم کی سرکاری کمپنیوں اور اداروں کے بورڈ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت نومئی کیس میں 10، 10سال کی سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل سامنے آگیا پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا چھبیس نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں پاکستان اور آسٹریا میں تجارت، اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، صدرِ مملکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سیریز کا آخری ٹی20؛ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
  • اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر
  • اسلام کے لبادے میں چھپے فتنوں کو حکومت لگام دے، شاداب رضا نقشبندی
  • تمام سٹیک ہولڈرز چینی کی ہموار فراہمی کیلئے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کریں، رانا تنویر
  • سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار
  • کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان
  • پاکستان دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا سیریز بھی بنگلہ دیش کے حوالے کر دی
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ کھڑی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • سیریز بچانے کا آخری موقع، پاکستان دوسرے ٹی20 میں آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا