بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں. عمرایوب

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے، چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں، جنہوں نے اربوں روپے کمائے ہیں. پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کی، اس کے بعد 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی، ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہزار روپے والا بجلی کا بل 15 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے، پیٹرول، گیس اور دیگر اشیا مہنگی ہیں.

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس ہے اور مذمت کرتے ہیں، نہتے عوام پر فائرنگ کس نے کی انکوائری کی جائے عوام پر فائرنگ کا رد عمل انتہائی خراب ہوسکتا ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں آپریشن کی مخالفت کی گئی ہے.

قائدحزب اختلاف نے کہا کہ 5 اگست کو پر امن احتجاج ہوگا، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، محسن نقوی 450 ارب روپے کی گندم کا حساب دیں، رانا ثنا اللہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سے یا تو معافی منگوائے، یا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اے این ایف سے ثبوت مانگیں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اپنے اوپر منشیات کیس پر پہلے پوچھ لیں، پھر بات کریں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نگران دور حکومت 450 ارب روپے کے گندم درآمد کرنے کے کیس میں ملوث ہیں، اس کے خلاف نیب کا کیس بنتا ہے عمر ایوب نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج میں ہمارے ساتھ اپوزیشن کی کچھ جماعتیں بھی ہوں گی، ہمارا احتجاج پر امن ہوگا، احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان دو ست تین روز میں کیا جائے گا.                                                                                                        

متعلقہ مضامین

  • گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے
  • نیویارک: اہم دفتر کی عمارت میں فائرنگ، کئی افراد ہلاک
  • نیویارک میں ہولناک حملہ: پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی
  • نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
  • چینی اسکینڈل میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہیں. عمرایوب
  • پختونخوا میں دہشتگردوں پر ڈرون کے ذریعے حملہ، بم نصب کرنے کی کوشش ناکام
  • کراچی، گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن جاری
  • پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ ناکام، کواڈکاپٹر دہشتگردوں کے اپنے ہی ساتھیوں پرگرگیا
  • بنوں، تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ