گوادر فائرنگ، شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں انکی حیوانیت کی واضح عکاس ہیں: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے شب و روز ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا رہے ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح ملزمان نے کراچی آنے والے مسافروں پر فائرنگ کر کے 6 افراد کو قتل اور کئی افراد کو زخمی کر دیا تھا۔
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی گمشدگی؛ سندھ ہائیکورٹ کا ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکا ہیلو وین پر دہشتگردی کے بڑے واقعے سے بال بال بچ گیا؛ داعش کے 4 افراد گرفتار
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ریاست مشی گن میں ایک کارروائی میں ہیلووین کے موقع پر دہشت گرد حملے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے بتایا کہ ایک ممکنہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔
تاہم انھوں نے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی کسی کی شناخت ظاہر کی ہے البتہ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد 2 سے 4 ہوسکتی ہے۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے یہ افراد ہیلووین کے موقع پر ایک پُرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی این این کے مطابق گرفتار ہونے والوں کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں اور داعش کے ایک آن لائن چیٹ گروپ میں دہشت گرد منصوبے پر عمل درآمد پر گفتگو کر رہے تھے۔
ایف بی آئی نے بتایا کہ ہم نے داعش سے منسلک اس چیٹ گروپ میں ایک خفیہ اہلکار کو ابتدائی مرحلے میں ہی شامل کر دیا گیا تھا تاکہ نظر رکھی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین امریکی شہروں میں ممکنہ حملے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے تاہم ہدف اور وقت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
ان میں سے بعض افراد نے زیادہ تربیت کی ضرورت کا اظہار کیا جب کہ ایک کم عمر رکن نے فوری کارروائی پر زور دیا۔
تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد کی شوٹنگ رینج پر مشق کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جہاں وہ AK-47 اور دیگر خودکار ہتھیاروں سے گولیاں چلانے اور ہائی اسپیڈ ری لوڈنگ کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔
ان گفتگوؤں میں پمپکن ڈے (کدو کا دن) کا حوالہ بھی دیا گیا جو ممکنہ طور پر ہیلووین کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ادارے نے ڈیئربورن اور انکاسٹر شہروں میں کارروائیاں کیں، تاہم عوام کو یقین دلایا کہ اس وقت کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں۔
تاحال گرفتار افراد کے خلاف باضابطہ الزامات عائد نہیں کیے گئے تاہم حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔