واشنگٹن: امریکی میگزین دی اٹلانٹک نے ایک لیک ہونے والی چیٹ کے مکمل پیغامات شائع کر دیے ہیں، جس میں یمن پر حملے کے منصوبے سے متعلق تفصیلات موجود تھیں۔ 

یہ اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ایک صحافی کو غلطی سے اس چیٹ گروپ میں شامل کر لیا گیا جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ حکام یمن پر حملے کے خفیہ منصوبے پر بات کر رہے تھے۔

میگزین کے مطابق، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے غلطی سے دی اٹلانٹک کے صحافی جیفری گولڈ برگ کو سگنل ایپ پر ہونے والی اس چیٹ میں شامل کر لیا، جہاں وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے مارچ 15 کو حوثیوں پر حملے کے منصوبے کا انکشاف کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کی گئیں اور یہ حملہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ صدر ٹرمپ نے ان لیکس کو جھوٹا اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے میگزین پر سخت تنقید کی۔

امریکی کانگریس میں اس معاملے پر شدید ردعمل آیا ہے، جہاں ڈیموکریٹک رہنما جم ہائمز نے کہا کہ یہ صرف خوش قسمتی تھی کہ کوئی امریکی پائلٹ مارا نہیں گیا۔ کئی ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہنماؤں نے سیکیورٹی کی اس بڑی کوتاہی پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، کیونکہ کانگریس میں سخت احتساب اور تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ سینیٹر چک شومر سمیت کئی رہنماؤں نے محکمہ انصاف سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے کہ ایک صحافی کو خفیہ سیکیورٹی چیٹ میں کیسے شامل کیا گیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس

امریکی رکن کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم کہا ہے کہ شام کو متحد اور خود مختار ریاست رہنا چاہیے۔

اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں رکن کانگریس مارلین اسٹٹزمین نے دعویٰ کیا کہ شام کے نئے صدر احمد الشرع ابراہام معاہدہ میں شامل ہونے کو تیار ہیں جس سے شام کی اسرائیل اور امریکا سے پوزیشن اچھی ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن سینیٹر مارلین اسٹٹز مین نے فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کانگریس مین کوری ملز Cory Mills کے ساتھ شام کے صدر احمد الشرع سے ہفتے کو دمشق میں ملاقات کی تھی۔

اسٹٹزمین کے مطابق احمد الشرع نے کہا کہ اس معاملے پر مذاکرات ہونے چاہیں اور اقدامات کیے جانے چاہیں، شرع کو خدشات ہیں کہ شام کو کئی علاقوں میں تقسیم کردیا جائے گا جو وہ نہیں چاہتے۔

رکن کانگریس نے بتایا کہ احمد الشرع نے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی دراندازی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ شام پر اسرائیل کی مزید بمباری نہیں ہونا چاہیے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن، 6 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک،ضلع بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، آئی ایس پی آر
  • بھارتی حکومت کا پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف
  • امریکہ نئے دلدل میں
  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • پہلگام حملے کے پیچھے خود بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے، علی رضا سید
  • شامی صدر احمد الشرع اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے پر آمادہ، امریکی رکن کانگریس
  • وفاقی حکومت نے او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کردی
  • امریکی کانگریس مین کا ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا