پاکستان اور امریکا کا رواں سال کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان اور امریکا نے رواں برس جون میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟
قائم مقام امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، اور رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیر مملکت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں کہ انہوں دہشتگردی کی خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے، پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائےگا۔
اس موقع پر طلال چوہدری نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کا صدر جوبائیڈن کے خط کا جواب
امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اتفاق امریکا پاکستان قائم مقام امریکی سفیر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اتفاق امریکا پاکستان قائم مقام امریکی سفیر کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ محسن نقوی وزیر داخلہ وی نیوز قائم مقام امریکی سفیر نے کہاکہ کے خلاف
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔