وزیرِ داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے جعفرایکسپریس اور دیگر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر، سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمتدہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا: محسن نقوی
نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں رواں سال جون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔ قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔ دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤںکے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔