لاہور: دوست نے دوست کے 14 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچے کے
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔